Archive for

Kashful Asrar
Feb

4

2013

Kashful Asrar

یہ شیخ عبد الرحمن اسفرائنی رحمۃ اﷲ علیہ کی خودنوشت تصنیف ہے جس کا موضوع تصوف و عرفان ہے ۔آپ نے اس میں بہت سارے اصول و فروع اور عرفانی نظریات کا ذکر کیا ہے علاوہ ازیں اس میں علم،عمل، اخلاص،نیکی،بھلائی،خلق خداپر شفقت،حسن خلق ،ارادت وغیرہ پر بحث کی ہے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ عشق الٰہی،روحانی تجربات اور متابعت سنت رسول پر زور دیا ہے روحانی تجربات کے ضمن میں اپنی سرگذشت بھی تفصیل سے دی ہے جن میں اپنے قلبی و نفسی کشمکش ،ریاضات و مجاہدات، حصول رزق کی تفصیلات ،لباس اور ذکر وغیرہ شامل ہیں۔ مصنف نے ہر بیان میں بکثرت اشعار استعمال کیے ہیں جن میں سے بیشتر ان کا اپنا کلام ہے مطالب کی وضاحت کے لئے انہوں نے بکثرت قرآنی آیات اور احادیث نبوی بھی درج کئے ہیں جن کی وجہ سے اس بے نظیر علمی و عرفانی کتاب کی قدر و قیمت بے انتہا بڑھ گئی ہے۔