Archive for

Al-Mawadad al Qurba Ali hamadani
Jun

2

2017

Al-Mawadad al Qurba Ali hamadani

یہ احادیث کا مجموعہ فضائل اورتاریخ ِ اہل ِبیت نبوی پر مشتمل ہے۔ اسے فاضل مصنف نے چودہ فصول میں تقسیم کیا ہے۔ محبان اہلبیت کے ہاں اسے بڑی شہرت حاصل ہے اس کتاب کے کئی زبانوں میں ترجمے ہوئے ہیں اس کی کئی شرحیں،ترجمے اور خلاصے ملتے ہیں ۔اس کا متن ،مختلف زبانوں میں ترجمے اور شرحیں کئی بار چھپ چکی ہیں۔ دنیا بھر میں اس کے مخطوطات پائے جاتے ہیں ۔بلتستان میں بھی اس کے کئی نسخے ملے ہیں۔

letters of Syed Ali hamadani
May

17

2017

letters of Syed Ali hamadani

Shah Hamadan, besides being a mystic saint and an effective preacher, was a man of letters and wrote about a hundred pamphlets in Arabic and Persian: Zakhirat-ul-Maluk, a famous book, has been translated in many languages.
This are Translate of rare and old manuscript of 19 Maktubat (letters) of the great Sufi shaykh Hazrat Mir Syed Ali Hamdani, popular with the title Amir-e-Kabir (d. 786 AH), who is popular in Kashmir.

Khawas Ahal Baten  wa Asnad Hulia Rasool
Oct

20

2016

Khawas Ahal Baten wa Asnad Hulia Rasool

شاہ ہمدان نے اپنی تصانیف میں مختلف موضوعات کی تفاصیل پوری شرح و بسط کے ساتھ تحریر کیا ہے لیکن باقی کئی رسالے ہیں کیونکہ وہ بعض مریدوں کی فرمائش پر لکھے گئے ہیں ان میں بڑی اختصار سے کام لیا ہے اور وہ اختصار بھی لغوی یا عام رائج الوقت مفہوم والی نہیں بلکہ عارفانہ مفہوم پیش کر نے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔انہی میں سے ایک زیر نظر رسالہ ’’خواص اہل باطن ‘‘ ہے۔

Matubaat Hamadani
Apr

11

2016

Matubaat Hamadani

یہ کتاب جو طالب ہونے کے لیے بے نظیر رہنما ہے حضرت خواجہ ضیاء اللہ صاحب ؒ نقشبندی کی تصنیف لطیف میں سے ہے۔اس کا ایک لفظ اخلاق محمدی ﷺ اور شریعت کی تابعداری سے پُر ہے، یہ کتاب فارسی زبان میں عجیب دلکش پیرایہ میں بعبارت سقفےٰ لکھی ہوئی ہے جس کو جناب خواجہ خواجگان حضرت نور محمد صاحب تیراہی نقشبندی مجددی ؒ ہر وقت اپنے مطالعہ میں رکھتے تھے،بلکہ یہاں تک جناب کو اس کتاب سے محبت تھی کہ حضور علیہ رحمتہ رات کو بوقت خواب اپنے سینہ مبارک پر رکھ کر آرام فرمایا کرتے تھے۔ چونکہ نیاز مند کو حضور علیہ الرحمتہ کے سلسلہ میں دعونے غلامی ہے او یہ نعمت عظمےٰ نہایت تلاش و تجسّس سے لی۔لہذافائدہ عام کے لئے اس کو عام فہم اردو میں ترجمہ کر دیا ہے۔

Shah Hamdan
Apr

9

2016

Shah Hamdan

صاحبُ الکشف والکرامات،زبدۃُ العلماء و السادات،قدوۃ ُالعارفین،برہانُ المحققین،سلطانُ الواصلین،خلاصۂ خاندان مصطفوی،سلالۂ دودمان مرتضوی، حضرت امیر کبیر میر سید علی المعروف بہ شاہ ہمدان رحمۃ اﷲ علیہ وہ گوہر ملکوتی ہیں جن کی تمام علماء و مشائخ نے توصیف و تعریفیں کی ہیں کیونکہ آپ خود آسمان فضل وولایت کے درِّ شہوار تھے بھلا ان کی عظمت سے کس کو انکار ہو سکتا ہے ؟حقیقت یہ ہے کہ جس جامعیت اور اکملیت کے مقام پرآپ فائز تھے وہ انہی کا خاصہ تھا ۔ زندگی کے جس حسین گوشے کو دیکھئے آپ کی شخصیت وہاں مہرِ تابان نظر آتی ہے۔ آپ شاعر رنگین نوا بھی تھے اور ادیب ژرف نگار بھی۔ مبلغ دلپذیر بھی تھے اور مقرر شعلہ بیان بھی۔ درویش بے نوا بھی تھے اور ختلان کے امیر کبیر بھی۔ عالم شریعت بھی تھی اور شیح طریقت بھی۔سیار ملکوت بھی تھے اور طیار جبروت بھی۔ سیاح ربع مسکون بھی تھے اور واصل عالم غیب بھی۔

Asar-e-Shah Hamdan
Apr

7

2016

Asar-e-Shah Hamdan

صاحبُ الکشف والکرامات،زبدۃُ العلماء و السادات،قدوۃ ُالعارفین،برہانُ المحققین،سلطانُ الواصلین،خلاصۂ خاندان مصطفوی،سلالۂ دودمان مرتضوی، حضرت امیر کبیر میر سید علی المعروف بہ شاہ ہمدان رحمۃ اﷲ علیہ وہ گوہر ملکوتی ہیں جن کی تمام علماء و مشائخ نے توصیف و تعریفیں کی ہیں کیونکہ آپ خود آسمان فضل وولایت کے درِّ شہوار تھے بھلا ان کی عظمت سے کس کو انکار ہو سکتا ہے ؟حقیقت یہ ہے کہ جس جامعیت اور اکملیت کے مقام پرآپ فائز تھے وہ انہی کا خاصہ تھا ۔ زندگی کے جس حسین گوشے کو دیکھئے آپ کی شخصیت وہاں مہرِ تابان نظر آتی ہے۔ آپ شاعر رنگین نوا بھی تھے اور ادیب ژرف نگار بھی۔ مبلغ دلپذیر بھی تھے اور مقرر شعلہ بیان بھی۔ درویش بے نوا بھی تھے اور ختلان کے امیر کبیر بھی۔ عالم شریعت بھی تھی اور شیح طریقت بھی۔سیار ملکوت بھی تھے اور طیار جبروت بھی۔ سیاح ربع مسکون بھی تھے اور واصل عالم غیب بھی۔

Chahal Hades
Nov

29

2015

Chahal Hades

اس میں چالیس مختصر احادیث جمع ہیں جو مختلف موضوعات سے متعلق ہیں ان میں سے بیشتر اخلاق اور تعمیر سیرت پر ہیں اور ساتھ ہی مومنین کی فضیلت اور اخلاص پر زور دیا گیا ہے ۔اس مجموعے کے شروع میں شاہ ہمدان نے احادیث کے سلسلۂ روات کو نقل کیا ہے آپ یہ سب احادیث اپنے استاد حضرت شیخ محمد اذکانی سمنانی سے روایت کرتے ہیں آخری سلسلہ حضرت انس بن مالک ہے وہ براہِ راست رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔

Sadad Nama
Nov

29

2015

Sadad Nama

حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ایک صاحبِ طرز انشا پرداز تھے اور کئی انداز سے لکھنے میں یدطولی رکھتے تھا اور موقع و محل کی مناسبت سے آیاتِ قرآن ، احادیثِ نبوی اورعربی و فارسی اشعار بھی درج کرتے تھے چنانچہ آپ کی تصانیف میں ہزاروں کی تعداد میں یہ سب کچھ موجود ہیں آپ کی کتابوں کا کوئی ایک صفحہ موجود نہیں جوان سے خالی ہوں۔آپ کو حدیث نبوی سے خاص شغف تھا جس کا ثبوت آپ کے کتب و رسائل میں بکثرت احادیثِ نبوی کی موجود گی ہے مجموعی طور پر ان میں ہزاروں احادیث موجود ہیں ۔

Chahal  Hades
Nov

29

2015

Chahal Hades

اس مجموعے میں بھی کل چالیس حدیثیں ہیں زیادہ تر حدیثیں دنیا اور معاملاتِ دنیا کی مذمت میں ہیں ۔اسلام میں رہبانیت حرام ہے اور دنیا میں گردن تک ڈوب جانا اس سے بڑھ کر براکام ہے آدمی کے لئے ان دونوں انتہاؤں میں راہِ اعتدال اختیار کرنا چاہیئے تاکہ وہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی و کامرانی سے ہمکناررہے شاہ ہمدان اسی نظریے کا حامی ہے ۔ی

Resala Aqiliya
Sep

15

2015

Resala Aqiliya

شاہ ہمدان کا یہ رسالہ عقلیہ اور رسالہ درفضیلت عقل کے نام سے مشہور ہے جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ اس میں عقل انسانی کے بارے میں بحث ہے شاہ ہمدان ثابت کرتے ہیں کہ انسان کے تمام مخلوقات میں اشرف المخلوقات ہونے کی اصل وجہ عقل ہے ۔
یہ رسالہ تین ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں عقل کی فضیلت ہے اور اس باب میں عقل سے متعلق کتاب و سنت اور صحابہ اور تابعین کے بیانات نقل کیے ہیں باب وم میں عقل کے مختلف نام صفات ، متکلمین ، حکماء اور اہل طریقت کے اقوال شامل ہیں باب سوم عقل کے انوار کے حصو ل میں لوگوں کے درمیان موجود تفاؤت و فرق کا بیان ہے ۔


Page 1 of 41234