Archive for

Mirajiya
Sep

16

2015

Mirajiya

یہ کتاب معراجیہ کے نام سے فارسی میں ہے جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ معراج النبی ﷺ کے موضوع پر ہے اور معراج النبی شروع سے ہی ایک دلچسپ اور وجد آفرین موضوع رہا ہے مسلمانوں میں معراج کے واقعے پر تو اختلاف نہیں البتہ اس کی کیفیت اور ماہیت پر شروع سے سخت اختلاف رہا ہے چنانچہ اس موضوع پر بیسیوں کتابیں تصنیف ہوئی ہیں اور اب بھی معراج النبی کی حقیقت وماہیت اور غرض وغایت پر کتب ورسائل اور مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں نوربخشؒ نے بھی اپنا نقطہ اس میں پیش کیا ہے۔

Maktubat Noorbakhsh
Sep

16

2015

Maktubat Noorbakhsh

مسلک نوربخشیہ کے تقریبا تمام بزرگ اپنے وقت میں علوم و فنون کے استاد و ماہر ، دین اسلام کے مبلغ ،روحانیت کے پرچارک اور کتب کثیرہ کے مصنف ہوا کرتے تھے یہ سب بہترین مبلغ اورمرشدطریقت بھی تھے چنانچہ انہوں نے بکثرت کتابیں اوررسالے تصنیف کئے ہیں جو امتداد زمانہ کی چیرہ دستیوں کے باوجوداب تک محفوظ ہیں میرسیدمحمدنوربخش رحمۃ اﷲ علیہ ان میں سے ایک ہیں۔آپ کی مختلف موضوعات پر اصل تصنیف۲۸کتب و رسائل ہیں آپ بہت اچھے انشاء پرداز اورمنجھے ہوئے عرفانی شاعر ہیں آپ فارسی بالخصوص عربی زبان میں ایک خاص علمی و ادبی طرز تحریر کے بانی ہیں ۔

Sair Wa Salook
Sep

16

2015

Sair Wa Salook

اس کا نام’’ سیر و سلوک ‘‘تجویز کیاگیا ہے۔ اس رسالے میں سلوک اختیار کرنے اور ذکر و ریاضت کرنے کا ذکر ہے۔ ذکر الٰہی میں مشغول ہو جانے اور ریاضات و مجاہدہ بجا لانے سے سالک کو روحانی ترقی ملتی ہے اور اس کی روح میں بالیدگی پیدا ہوتی جاتی ہے۔ عناصر اربعہ کی وجہ سے سالک کی روح پر جو تاریکی ،ظلمت اور آلودگی چھائی ہوئی ہوتی ہیں۔ ذکر الہی اور ریاضات کی بدولت یہ سب ایک ایک کرکے دور ہوتی جاتی ہیں اور سالک آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور وہ اولیائے کرام کی صف میں جا شامل ہوتا ہے ۔آخر کار فنا فی اﷲ اور بقا باﷲ سے مشرف ہو جاتا ہے ۔

kitab Nooriya
Sep

16

2015

kitab Nooriya

یہ کتاب نوریہ یا نور الحق کے نام سے فارسی زبان میں ہے اس میں اخلاقِ حمیدہ ، رویائے صادقہ،اطوارسبعہ،انوارمتلونہ،درجات نفس،نفسی ترقیات،مشاہدات اور مکاشات اورتجلیات کا بیان ہے یہ اہل علم کے ہاں بڑی مقبول کتاب ہے یہ کتاب ابتک ایران میں دو بار پہلی بار شمسی میں سبع المثانی کے حاشیہ پر ’’رسالہ نوربخشیہ‘‘کے نام سے اور دوسری بار۱۳۵۱شمسی میں احوال وآثار نوربخش میں’’نوریہ ‘‘ کے نام سے چھپ چکی ہے تاہم دنیامیں کسی اور جگہ اس کی اشاعت کا ہمیں علم نہیں ہے ۔اس کا آغاز یوں ہوتا ہے ۔

Jawab-e-Fiqa
Sep

16

2015

Jawab-e-Fiqa

یہ میر سید محمد نوربخشؒ کا ایک خط ہے جسے فقہاء کے ایک گروہ کے ایک سوال کے جواب میں قلم بند کیا ہے گو سید نوربخش ؒنے کسی فرد یا علاقے کا نام نہیں لیا اس لئے حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتاکہ ان فقہاء کا تعلق کس ملک یا علاقے سے تھا؟لیکن رسالے کے مشمولات سے اندازہ ہوتا ہے کہ فقہاء نے پیر و مرشد کی ضرورت و اہمیت اور شرائط و آداب سے متعلق سوال کیا تھا یوں اس کے جواب میں یہ تحریر منصۂ شہود پر آئی ہے ۔اس رسالے کے مشمولات قارئین گرامی خود ملاحظہ فرمائیں گے ۔

Shanakht Awliya
Sep

16

2015

Shanakht Awliya

یہ رسالہ اولیاء اﷲ کی شناخت سے متعلق ہے ۔اس سلسلے میں حضرت شیخ علاؤالدولہ سمنانی کاولی اﷲ کی شناخت سے متعلق کعبہ میں بوسیلۂ پیغمبرصلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم دعا کرنا ، اس کا قبول ہونا اور شیخ عبدالوہاب بارسینی سے ملاقات ہونا مذکور ہے۔ اسی طرح حضرت خواجہ اسحاق ختلانی کا میر سید علی ہمدانی کی خدمت میں پہنچنا اور ریاضت کرنا شیخ نور الدین جعفر بدخشی کی کتاب خلاصۃ المناقب سے نقل کیا گیا ہے ۔نسخے پر کوئی نام موجود نہیں لیکن مستنسخ نے’’ من افادات نوربخش فی معرفۃ الولی ‘‘کا عنوان قائم کیا ہے ۔

Maash Salkin
Sep

16

2015

Maash Salkin

زیر نظر رسا لہ ایک مبتدی سالک کی معاش کے موضوع پر ہے ۔اسلام میں رزق حلال کی جو اہمیت ہے۔ اس کتاب میں اسی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس موضوع پر سلسلۃ الذ ہب کے شیو خ میں سے میر سید علی ہمد انیؒ ، سید محمد نور بخش اور میر شمس الد ین محمد لاہیجی قدس اللہ اسرا رہم نے قلم اُٹھایا ہے۔اس کا آغاز اس عبارت سے ہوتاہے :’’الحمد ﷲ علی نعمائہ والصلوۃ علی محمد واٰلہ و خلفائہ ۔

Resala Aqiliya
Sep

15

2015

Resala Aqiliya

شاہ ہمدان کا یہ رسالہ عقلیہ اور رسالہ درفضیلت عقل کے نام سے مشہور ہے جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ اس میں عقل انسانی کے بارے میں بحث ہے شاہ ہمدان ثابت کرتے ہیں کہ انسان کے تمام مخلوقات میں اشرف المخلوقات ہونے کی اصل وجہ عقل ہے ۔
یہ رسالہ تین ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں عقل کی فضیلت ہے اور اس باب میں عقل سے متعلق کتاب و سنت اور صحابہ اور تابعین کے بیانات نقل کیے ہیں باب وم میں عقل کے مختلف نام صفات ، متکلمین ، حکماء اور اہل طریقت کے اقوال شامل ہیں باب سوم عقل کے انوار کے حصو ل میں لوگوں کے درمیان موجود تفاؤت و فرق کا بیان ہے ۔

Arwahul Momineen
Sep

15

2015

Arwahul Momineen

#download{ float: left; margin-right:10px; } #info{ float: left; padding-top:20px; } #heading{ color: #0093d0; font-weight: bold; } #headingUrdu{ color: #0093d0; font-weight: bold; text-align:right; } .table th, .table td { padding: 4px; } introduction text here Download PDF Download Android  Mobile Apple Information Author Alawadulah Simnani Translate By Ghulam Hassan Hassno Language Urdu Pages  10 Publisher Haroon Book Depot
Silsilatul Awliya
Sep

15

2015

Silsilatul Awliya

یہ حضر ت امیر کی عر بی میں ایک مختصر سا رسا لہ ہے جیسا کہ نا م سے ظا ہر ہے کہ اس میں حضر ت شا ہ ہمد انؒ کا سلسلہ طریقت بیان ہوا ہے غا لبا ً یہ بھی شاہ ہمدان کا ایک ایسا رسا لہ ہے۔ جسے شاہ ہمدان ؒ نے خود کوئی نا م نہیں دیا کا تب حضرات نے نسخہ لکھتے وقت مشمولات کو دیکھ کر یہ نا م دیا ہے اسے شا ہ ہمد انؒ نے اپنے ایک مخلص مر ید کی استدعا پر سپر وقلم فرما یا ہے۔ جس کا نام نہیں لیا گیا مضا مین و مشمولا ت کے لحا ظ سے فقر یہ ، دا ئو یہ ، آداب سیر اہل کما ل اور اس رسالے میں کو ئی خاص فرق نہیں ان میں اور سلسلۃ الاولیا ء میں زبان کا تو فرق ہے البتہ مفہوم ومعانی چند لفظی فرق کے ساتھ با لکل ایک ہے.


Page 1 of 41234