Archive for

Ahwal Maroof KarKhi
May

31

2016

Ahwal Maroof KarKhi

مقتدائِ شریعت اور پیشوائے حقیقت ومعرفت حضرت شیخ معروف کرخی قدس اللہ سرّہٗ العزیز بڑے صاحبِ کمال بزرگ تھے۔ وقت کے اہلِ معرفت کے امام اور ہادی تھے۔ تصوف وعرفان میں درخشاں مقام رکھتے تھے۔ علوم وفضل میں یگانۂ روزگار تھے۔ فقہ وتفسیر کے اسرار و رموز کا بحرِذخارتھے اور فضل وکمال میں آپ کا کوئی ثانی نہ تھا۔ علومِ ظاہری وباطنی میں دریا آستینی کی بدولت لوگوں کا جمِ غفیر آپ کے گرد ہمیشہ جمع رہتا تھا۔