Fiqul Ahwat Category: allama-bashir, imam-noorbakhsh, jurisprudence,

فقہ احوط میر سید محمد نوربخش رحمۃ اﷲ علیہ کی معرکۃ الآراء ضخیم عربی فقہی کتاب ہے ۔یہ کتاب اگرچہ علم فقہ سے متعلق ہے تاہم اس میں شرعی مسائل کے بیان کے ساتھ ساتھ اعتقادی،سماجی، معاشرتی،اقتصادی اور دیگر علوم و فنون کا بھی جا بجا ذکر ہے ۔نیز دوسری فقہی کتابوں کے برخلاف اس میںعرفان و تصوف اورعشق و محبت الٰہی سے متعلق بھی بہت کچھ بیان ہے۔یوں اس کے مباحث کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ اس کا نام فقہ احوط ہے احوط کا مطلب احتیاط اور قابل اعتماد ہے ۔کیونکہ مصنف نے بعض مسائل کے بیان میں حد سے زیادہ احتیاط سے کام لیا ہے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ جس مسئلے کے بارے میں امت میں اتفاق نہ پایا جاتا ہوں اس کے بارے میں دوٹوک مؤقف اختیار نہیں کرنا چاہئے اور کسی ایک پہلو پر ضد کرنا درست نہیں ہے ۔اسی اصول کے تحت انہوں نے اس کتاب  میں مسلک اعتدال کا التزام کیا ہے غالباً اسی بنیاد پر اس کا نام فقہ احوط پڑا۔ گو مصنف نے خود اسے کسی نام سے موسوم نہیں کیا۔ زمانۂ تصنیف سے اب تک اس کا نام فقہ احوط  ہی مشہورہے ۔

Download

PDF Download
Android  Mobile
Apple
info

Information

Author Shah Syed Mohammad Noorbakhsh
Translate By Mohammad Bashir Barah walay
Language Urdu and Arabic
Pages  520
Publisher Shah Hamdan Publications