Sabaeen Category: ahadees, ali-hamdani, beliefs,

یہ میر سید علی ہمدانی رحمۃ اﷲ علیہ کی عربی میں ایک کتاب ہے جس میں آپ نے حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر مبنی ۷۰ احادیث نقل کیا ہے ان ستر احادیث میں سے بیشتر میں کلی طور پر اور بعض میں جزوی طور پر حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان ہوئے ہیں اوراس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ شاہ ہمدان  رحمۃ اﷲ علیہ ہر حدیث نبوی کے بعد حضرت علی علیہ السلام کا پر حکمت قول نقل کرتا ہے یہ قول علی علیہ السلام حکمت و دانش کے انمول موتی اورمختصر الفاظ میں حکمت و دانش کے بحر رواں ہیں ۔ جیساکہ متن سے معلوم ہوتا ہے کہ اکثر حدیثیں فردوس الاخبار ابن شیرویہ ہمدانی رحمۃ اﷲ علیہ سے ماخوذ ہیں اور بعض مسند امام احمد بن حنبل اور مسند ابن المفازلی سے بھی نقل کیا ہے ۔تقریبا آدھی احادیث شاہ ہمدان رحمۃ اﷲ علیہ کی اپنی دوسری عربی تصنیف المودۃ فی القربی اور اربعین فی فضائل امیرالمؤمنین میں بھی معمولی فرق کے ساتھ درج ہیں نیز بعض احادیث شاہ ہمدان کے نامور مرید نور الدین جعفر بدخشی رحمۃ اﷲ علیہ کی کتاب الاحباب اور خلاصۃ المناقب میں بھی موجود ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام کے اقوال شاید آپ کی نہج البلاغہ سے ماخوذ ہیں۔ یہ کتاب ینابیع المودت کی باب ۵۶ میں مکمل طور پر شامل ہے اس طرح نہ صرف ینابیع المودت کے ساتھ متعدد بار شائع ہو چکی ہے بلکہ اس کے اردو سمیت انگلش،فارسی،ترکی،جرمن، اور کئی دوسری زبانوں میں اس کے ترجمے بھی چھپ چکے ہیں نیز ینابیع المودت کے قلمی نسخوں میں یہ بھی شامل ہے ۔

Download

PDF Download
Android  Mobile
Apple
info

Information

Author Mir Syed Ali hamadani
Translate By Syed waqar Haider
Language Urdu and Arabic
Pages  94
Publisher Shah MaboAt Loah wa Qalam